Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی فوج یوکرائن میں داخل، یوکرائن کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

روسی فوج یوکرائن میں داخل، یوکرائن کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل ہوگئی ہے جبکہ اُس کی فوجوں نے 50 روسی فوجی ہلاک کر دیے ہیں۔

یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرائن میں داخل ہو گئے ہیں۔

روسی حملے سے پہلے توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں یوکرائن کے سرحدی محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرائنی فوج نے شیہستیا کے علاقے میں روسی حملے کو پسپا کرنے اور 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرائن کی زمینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ شیہستیا کا علاقہ ان کے قبضے میں ہے اور 50 سے زائد روسی فوجی مارے گئے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے روسی فوج کے دو ٹینک اور کئی ٹرکوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

سرحدی محافظ اور مسلح افواج دشمن کو روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرائن کے پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجوں کی بمباری سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اوڈیسا کے باہر پولڈیسک میں فوجی یونٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 19 افراد لاپتہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر