
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کو آج سزائے موت سنائی گئی ہے جس پر اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آج ہونے والے فیصلے کے متعلق بات کی ہے۔
Will celebrate justice once he hangs, which could take years. Side note: If I held someone hostage & killed them, & my middle-class mother was aware of this the entire time & aided me… she’d hang too (or at least spend her life in prison). Just saying.
Advertisement— Ushna Shah (@ushnashah) February 24, 2022
اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کو پھانسی مل جانے کے بعد انصاف کا جشن منائیں گے لیکن ممکن ہے کہ اس میں سالوں لگ جائیں ۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اگر میں ایسا کوئی جرم کرتی یا کسی کو قتل کرتی اور میری والدہ اس سے باخبر ہوتی تو ممکن ہے کہ میرے ساتھ ساتھ انہیں بھی پھانسی دے دی جاتی یا شاید انہیں عمر قید کی سزا سنا دی جاتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف میرا خیال ہے کہ اگر ایسا ہوتا تو شاید ایسا ہوسکتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News