Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوہ پیما پہاڑی کے کنارے پر لٹک گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Now Reading:

کوہ پیما پہاڑی کے کنارے پر لٹک گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی حیرت انگیز ویڈیو کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک کوہ پیما کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہ پیما پہاڑی کے بیچ میں لٹکا ہوا ہے، پہاڑی پر چڑھنے سے قبل اس نے رسی سے باندھ کر خود کو محفوظ نہیں کیا تھا۔

یہ ویڈیو امریکی ریاست کولوراڈو کی ہے جہاں برفانی تودہ گرنے سے لیلینڈ نیسکی نامی کوہ پیما پہاڑی پر لٹک گیا، اس ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ لیلینڈ نیکسی نامی یہ کوہ پیما 8 فروری کے روز دی ربن کی چوٹی پر اکیلا ہی چڑھ رہا تھا جب وہ زمین سے 400 فٹ بلند برفانی تودے کی زد میں آگیا۔

تاہم اس خطرناک صورتحال کا شکار کوہ پیما اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے خود کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتا رہا، کوہ پیما نے خود کو بچانے کے لیے برفانی تودے کے گرنے کے دوران ہی پہاڑ پر کلہاڑی مار کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Leland Nisky (@nemonisky)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کوہ پیما اپنے اوزار کی مدد سے ایک مقررہ پوزیشن تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ توازن برقرار رہ سکے۔

برفانی تودہ دو منٹ تک جاری رہا جس کے رکنے کے بعد کوہ پیما نے کامیابی سے خود کو محفوظ کر لیا۔

Advertisement

کوہ پیما کے ہیلمٹ میں  لگے کیمرے کی آنکھ میں یہ سارا واقعہ محفوظ ہوگیا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس دل دہلا دینے واقعہ پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر