Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پی ایس ایل 7 سے باہر کردیا

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پی ایس ایل 7 سے باہر کردیا
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ 

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا ایلیمنیٹر لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں کھیلا گیا جہاں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں  الیکس ہیلز کی زبردست بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے ول جیس اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ول جیکس 1 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم الیکس ہیلز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

الیکس ہیلز 49 گیندں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ کپتان شاداب خان نے بھی بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

اعظم خان نے بھی آخری لمحات میں چھکے لگاکر ٹیم کی فتح میں اپنا کردار ادا کیا تاہم وہ آخری اوور کی پہلی گیند پر 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ نائب کپتان آصف علی اس میچ میں بھی ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے، پہلی گیند پر بنی ہوویل نے اعظم خان کو پویلن واپس بھیج دیا تاہم لیام ڈاسن نے اگلی گیند پر چھکا اور تیسرے گیند پر چوکا لگاکر میچ ختم کردیا۔

Advertisement

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلواسکے ، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ بنی ہوویل اور ایک خالد عثمان کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کامران اکمل اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد حارث 12 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔

جس کے بعد یاسر خان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 8 رنز ہی بناسکے البتہ کامران اکمل اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دونوں نے انتہائی اہم میچ میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

Advertisement

کامران اکمل نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جب کہ شعیب ملک نے 43 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

حسین طلعت نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 ، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ الیکس ہیلز نے بھی دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور ول جیکس بھی یونائیٹڈ کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے آج حضرت اللہ زازائی کو میدان میں نہیں اتارا گیا اور ان کی جگہ بینی ہاو ویل کو موقع دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دلچسپ میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے تاہم لاہور قلندرز کے پاس اب بھی ایک موقع اور موجود ہے اور وہ آج جیتنے والی ٹیم سے دوسرے ایلیمنٹر میں مدمقابل ہوگی جب کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر