Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد مقبول نے اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کا ذمے دار سندھ حکومت کو ٹھرادیا

Now Reading:

خالد مقبول نے اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کا ذمے دار سندھ حکومت کو ٹھرادیا

کنوینیر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ذمے دار سندھ حکومت کو ٹھرادیا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقے بالخصوص کراچی کے حالات 12 سال قبل جیسے ہوگئے۔ شہر میں ایک بار پھر گینگ وار، اور اغوا برائے تاوان کی واردات شہروع ہوگئی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران بچیوں کی آبرو ریزی کی جارہی ہے جبکہ کراچی کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حالات آئی سی یو والے ہیں، کراچی سے لانگ مارچ شروع کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ان تمام معاملات پر بات ہوئی جو اتحاد سے پہلے طے ہوا تھا سندھ کے حقوق کیلئے ایم کیوایم پاکستان عملی جدوجہد کررہی ہے۔

کنوینیر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے پرچم اتارکر اپنے پرچم لگارہی ئے کارکنوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے جھنڈے دوبارہ لگا دیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مزار قائد سے آئی جی پولیس آفس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی ٹاور پہنچی تو پولیس نے ایم کیو ایم کارکنان کو وہی  پر روک دیا اور آئی آئی چندریگر جانے والا راستہ رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔

پولیس ہیڈ آفس جانے والے راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ ایم کیو ایم رہنماون نے پولیس ہیڈ آفس میں آئی جی سندھ سے ملاقات کر کے یادداشت پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر