Advertisement
Advertisement
Advertisement

100 جنگی طیارے اور 120 بحری جہازوں سے روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں ، نیٹو

Now Reading:

100 جنگی طیارے اور 120 بحری جہازوں سے روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں ، نیٹو

یورپی فوجی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ وہ روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے 100 جنگی طیارے اور 120 بحری جہاز ہائی الرٹ ہیں۔

یوکرائن پر روس کے حملے پر نیٹو کے چیف جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یورپ کی فضائی حدود کے تحفظ کے لئے 100 جنگی طیارے ہائی الرٹ ہیں۔

نیٹو چیف نے مزید کہا کہ اپنے اتحادیوں کو بچانے کے لئے بحیرہ روم میں نیٹو افواج کے 120 جنگی جہاز بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹو اور امریکا واضح کرچکے ہیں کہ وہ افواج کو یوکرین نہیں بھیجیں گے، ترکی نے بھی روس کے فوجی آپریشن کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرائن چونکہ یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ملک نہیں لہٰذا یورپی و امریکی افواج یہاں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتیں۔

Advertisement

 نیٹو کے چیف جینز اسٹولٹن برگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی امریکا اور یورپ کے اتحادیوں نے نیٹو کے مشرقی رکن ممالک میں پہلے ہی ہزاروں فوجی تعینات کردیے ہیں اور فوجی دستوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

روس افواج کی یوکرائن میں کاروائیوں پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا سربراہی اجلاس کل ہوگا، فوجی اتحاد نیٹو نے روس سے کارروائی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ روس طاقت کی مدد سے تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے، یوکرین سے اس کی آزادی اور خود مختاری چھین رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر