یوکرینی صدر کی ایک بار بھر مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک بار پھر مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے آج صبح ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی قوم سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج صبح تک ہم اپنی ریاست کا اکیلے ہی دفاع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی دنیا کے سب سے طاقتور ترین ممالک دور سے بیٹھے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا روس کل لگائی گئی پابندیوں سے متاثرہوا‘‘؟
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آسمانوں میں سن رہے ہیں اوراپنی زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے۔
اس سے قبل قوم سے خطاب میں یوکرین کے صدر نے یوکرینی اور روسی زبان میں روس سے سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’روس کو ہم سے جلد یا بدیر مذاکرات کرنے ہوں گے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت جتنی جلد شروع ہو گی اتنا کم روس کا نقصان ہوگا، جب تک حملے نہیں رکتے ہم بھی اپنے ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکہ نے اپنی فوج یوکرین میں نہ اتارنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان ضرور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اپنی افواج یوکرین میں نہ اتارنے کا اعلان
اس حوالے سے امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حالیہ روسی جارحیت کی قیمت روس وقت کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی پابندیوں کی شکل میں ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس ننگی جارحیت کےذمہ دار صرف روسی صدر ہیں۔
خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے دوسرے روز بھی مسلسل جاری ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
علاوہ ازیں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دو دھماکے سنے گئے تھے اور آج صبح ہی ایک تیسرے بڑے دھماکے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
