Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے، شیخ رشید

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا، بھارت کو وزیراعظم کا دوہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے ، نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی، ، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ادارے جمہوری حکومت کےساتھ ہیں، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہی ہے، عمران خان کو پتا ہے کس وقت کیا فیصلہ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایسا سیاسی ڈرون ماریں گے کہ یہ نیست ونابود ہونگے، عمران خان سے دوستی ہے، جہانگیر ترین سے نہیں ملا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہونگے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، بکاؤ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے، عمران خان جرات کے ساتھ سارے کھیل کا مقابلہ کریں گے، پنجاب اور مرکز میں کس نے آنا ہے، ابھی اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے ادارے منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں، سیاست میں خریدوفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھرجائےگا، آپکی خریدوفروخت کےبازارمیں عمران خان سیاسی ڈرون حملہ کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کاروبار بن جائے تو نتائج اچھے نہیں ہوتے، تمام مفاد پرست اکٹھےہوگئے ہیں،انہیں خوف اکٹھاکررہا ہے، نواز شریف نے172 لوگ پورے کرنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر