
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل کنڈیشنز میں ٹیسٹ میچ ڈرا کرنا ہی جیت کے برابر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے اس وقت اہم بات یہ ہے کہ ہم پاکستان میں سیریز جیتیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی، ضروری نہیں ریزلٹ دو ایک ہی ہو ۔ہمارے لیے مشکل کنڈیشنر میں ایک ٹیسٹ ڈرا کرنا بھی جیت کے برابر ہو گا۔
پیٹ کمنز نے کہا ہم نہیں جانتے کہ پاکستان میں ہم سیریز میں کنڈیشنزکے حوالے سے کیا توقع کر سکتے ہیں ۔برصغیر میں ٹیسٹ میچز یا تو بہت تیزی سے کھیلے جاتے ہیں یا بہت سلو، مجھے امید ہے کہ ہم چیزوں کو سنبھالنے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بورڈ نے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت سے روک دیا
آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ گروپ کی شکل میں ہم نے بیرون ملک زیادہ سیریز نہیں کھیلی ہوئیں، اگر ہمیں نمبر ون رہنا ہے تو برصغیر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے اور اس کا آغاز پاکستان سے ہونا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا جس کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1497090745139970066
دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے 25 مارچ کو اختتام کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کا آخری میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
دورے کے دوران واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔
آسٹریلوی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر 27 فروری کی صبح پاکستان پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News