Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے محفوظ رہنے والے بھی اس کے ذہنی اثرات سے متاثر، تحقیق

Now Reading:

کورونا سے محفوظ رہنے والے بھی اس کے ذہنی اثرات سے متاثر، تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو کبھی کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوئے اس وبا کے نتیجے میں ان کو بھی مختلف دماغی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکہ کے میساچوسٹس جنرل اسپتال کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ کی وبا کے دوران طرز زندگی متاثر ہونے سے اس بیماری سے محفوظ رہنے والے افراد کے دماغ کو بھی متاثر کر سکتا ہے جس کا نتیجہ تھکاوٹ، توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اور ڈپریشن کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

کورونا وائرس نے ایک عرصے تک دنیا بھر کا پہیا جام کر کے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبا کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر سماجی اور معاشی تبدیلیاں بھی آئیں تاہم اس تمام مسائل کے نتیجے میں عالمی سطح پر افراد اس وبا کی وجہ سے مختلف طریقوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ میں انسانی دماغ پر وبا کے اثرات کو جانچنے کے لیے اس تحقیق پر کام کیا گیا، جس میں اس بیماری سے محفوظ رہنے والے 57 افراد کے خون کے نمونوں، رویوں کے ٹیسٹ اور دماغی امیجنگ ڈیٹا کو لاک ڈاؤن سے پہلے اکٹھا کیا گیا جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد 15 افراد کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل کے مقابلے میں پابندیوں کے بعد تحقیق میں شامل افراد میں دماغی ورم کی سطح بڑھانے والے 2 عناصر ٹرانسلوکیٹر پروٹین اور مائینوسٹول میں اضافے کو دیکھا گیا۔

Advertisement

جن افراد نے مزاج، ذہن اور جسمانی تھکاوٹ سے جڑی مختلف علامات رپورٹ کیں، ان کے دماغ کے مخصوص حصوں میں ٹرانسلوکیٹر پروٹین کی سطح بہت زیادہ تھی۔

اس پروٹین کی سطح میں اضافے سے متعدد ایسے جینز پر بھی اثرات مرتب ہوئے جو مدافعتی افعال سے جڑے ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ کووڈ 19 پر تحقیقات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے مگر اس بیماری سے محفوظ رہنے والے افراد میں سماجی اور طرززندگی متاثر ہونے سے دماغ پر ہونے والے اثرات پر تاحال کام نہیں ہوا تھا۔

تحقیقی ماہرین نے کہا کہ ہماری تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ وبا نے انسانی صحت کو وائرس کے براہ راست اثرات سے بھی آگے جاکر انسانی صحت کو متاثر کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو مزید تقویت ملتی ہے کہ پرتناؤ واقعات اور حالات کے ساتھ جُڑے انسانی دماغ کو  ورم کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل برین، بی ہیوئیر اینڈ امیونٹی میں شائع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر