 
                                                                              افغانستان میں طالبان کی زیرِقیادت عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے دوران دونوں فریقین تحمل سے کام لیں۔کابل کی خارجہ پالیسی غیرجانبداری پر مبنی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو ایسے موقف اختیار کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے جو پرتشدد راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی عبوری حکومت غیرجانبداری کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم، تنازع کی صورت میں دونوں فریقین سے بحران کو مذاکرات اور پرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے ماسکو اور کیف پر بھی زور دیا کہ وہ خطے میں افغان طلباء اور تارکین وطن کی حفاظت کریں۔
واضح رہے، روس نے جمعرات کو یوکرین میں فوجی مداخلت کا آغاز کیا۔ اس ضمن میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد کیف کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہونے والے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق فوجی مداخلت کے پہلے دن 130 سے زائد افراد مارے گئے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔
انہوں نے ماسکو اور کیف پر بھی زور دیا کہ وہ خطے میں افغان طلباء اور تارکین وطن کی حفاظت کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 