
غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
عدالت نے ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کو غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار صابر نے عدالت کو درخواست میں بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 51/V پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کی شکایت بھی کی تھی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔
درخواست گزار صابر نے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پلاٹ پر عمیر نامی شہری نے گراؤنڈ پلس تھری میں غیر قانونی تعمیرات کر لی ہیں۔ ایس بی سی اے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کی جائیں جس پرعدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کو غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News