Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز اسپتالوں میں طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی’

Now Reading:

‘پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کواٹرز اسپتالوں میں طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی’
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کواٹرزہسپتالوں میں طبی سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہارمیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ادویات سمیت دیگرطبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ انکو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہارمیں نئی ایمرجنسی کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلرکہارمیں مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، یہاں  صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ڈائیلسزکی سہولت دستیاب ہوگئی ہے جبکہ پہلے مریضوں کو ڈائیلسزکروانے کیلئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کلرکہارمیں ڈائیلسزسنٹر کی مزید توسیع کریں گے، اس علاقے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں دلھہ سمیت مزید2مقامات پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹرزقائم کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر