Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ شفقت محمود

Now Reading:

نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اپوزیشن کی حقیقت کا علم ہے، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں، اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں، عوام کیلئے کیا کیا؟ موجودہ دورحکومت میں کامیاب خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے، اس وقت ہمارے سب ممالک سے تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ نہیں دیں گے، کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا، قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں، سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اتحاد مضبوط ہے، اپوزیشن تین سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر