یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
راولپنڈی: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کے دوران پتنگ بازی کے مقابلے جاری رہے جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کھلاڑی امام الحق کے درمیان پتنگ بازی کا مقابلہ ہوا اور عوام کو تھانوں میں پہنچانے والی پولیس تماشائی بنی رہی۔
https://www.youtube.com/watch?v=v339jEpd0wk
اس پتنگ بازی کے مقابلے میں کپتان نے امام الحق کی پتنگ کاٹ دی۔
واضح رہے کہ آج صبح قومی ٹیم کے چند کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پریکٹس کے لیے پنڈی اسیٹیڈیم پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
پہلے پریکٹس سیشن میں کپتان بابر اعظم ، امام الحق اور فواد عالم شریک تھے جبکہ ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گذ شتہ جمعہ کے روز راولپنڈی میں پانچ ہزار افراد کو پتنگ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
