Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے، علی زیدی

Now Reading:

بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول زرداری کی بدین میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول نے جوتے پڑنے کے ڈر سے پہلے ہی علاقوں میں دکانیں بند کروا دیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کا مارچ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے، بلاول نے بدین والوں کو کراچی کے منصوبے گنوائے، بلاول یہ بتائیں کہ انہوں نے اب تک بدین کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ بلاول نے بدین کو نظر انداز کر کے اپنی ہار کا بدلا لیا ہے، بدین کے باشعور عوام عام انتخابات میں زرداری مافیا کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے والد کی کرپشن بچانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، زرداری مافیا کے مقدر میں اب ٹھوکریں کھانا ہی لکھا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر عام عوام کا نقصان کیا گیا، بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول سندھ کے وسائل اور سرکاری مشینری کے ذریعے اپنے ذاتی مفاد کے لیے مارچ کررہے ہیں، بلاول کے مارچ میں سندھ کے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیرعلی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ نے تبدیلی کی ہوا چلا دی ہے، سندھ کے عوام اب تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں۔2023  کے بعد بلاول کو سندھ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں لانگ مارچ کے پہلے دن کا آخری خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، ہم آپ عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی سندھ کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں،عوام ملکی مستقبل کے لیے فیصلہ کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی عوام سے ڈرا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے جب عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا وزیراعظم نے گھبرانا شروع کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے وزیراعظم کا دفاع کرنے کے لئے ایک وفاقی وزیر کو سندھ بھیجا گیا ہے، وہ وزیر لوٹا ہے، سیاسی یتیم ہے۔ ان کا وزیر اعظم ہم سے پوچھتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟ میں انکو بتاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی  تین نسلوں سے ملک کی خدمت کر رہی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کسانوں کو زمینوں کا مالک بنایا جبکہ ہم نے قومی امراضِ قلب بنایا، این آئی سی وی ڈی میں مفت علاج ہوتا ہے، ٹںڈو محمد خان سمیت دیگر اضلاع میں کراچی کی طرح این آئی سی وی ڈی صحت کیلئے موجود ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کسان محنت کر رہے ہیں لیکن فصلوں کی قیمت نہیں ملتی جبکہ نوجوان تین تین ڈگریاں لیکر پھر ہیں انکو ملازمت نہیں مل رہی اور یہ اس لیے ہوا ہے کہ وزیراعظم کٹھ پتلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر