Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لئے صنم سعید وائٹننگ انجیکشن لگوانے کے لئے تیار

Now Reading:

مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لئے صنم سعید وائٹننگ انجیکشن لگوانے کے لئے تیار
وائٹننگ انجیکشن

پاکستان کی معروف اور باکمال اداکارہ صنم سعید، مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خاطر وائٹننگ انجیکشن لگوانے کے لئے تیار ہوگئیں ہیں۔

 حال ہی میں اپنی نئی فلم کے لئے دیئے جانے والے انٹرویو میں اداکار محب مرزا کے ہمراہ اداکارہ صنم سعید نے بھی شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ صنم سعید نے بتایا ہے کہ انہیں سیاست سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران ان سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس کے جواب میں صنم کا کہنا تھا کہ اگر وہ میری رنگت کی ہوتیں تو میں ضرور کرتی لیکن اس کے لئے کسی اور کو کاسٹ کرنا بہتر رہیگا۔

 اس جواب کو سن کر اداکار محب مرزا نے اپنی ساتھ اداکارہ سے پوچھا کہ اگر آپ کو مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لئے وائٹننگ انجیکشن لگوانے کی ضرورت پڑی تو کیا آپ ایسا کریگی؟

Advertisement

اس کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ہاں میک اپ کر کے یا انجیکشن لگوا کر مریم نواز کا کردار ادا کیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آئیگا۔

اداکارہ صنم سعید نے اپنے انٹرویو کے دوران عورت کو عورت کا سب سے بڑادشمن قرار دیا ہے کیونکہ عورتیں ایک دوسرے کے حق میں کم اور خلاف زیادہ بات کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر