
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ مدیحہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

8فروری 1991ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بھی اسی شہر سے کیا۔
انھوں نے کم وقت میں بطور وی جے، اداکارہ اور میزبان اپنی ایک پہچان بنائی اور جلد ہی انھیں ناظرین کی بے حد پسندیدگی بھی حاصل ہوگئی۔
مدیحہ امام کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انھوں نے ابتدا بطور وی جے کی انھوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیئے، ایسے میں بھلا یہ کیسے ممکن تھا کہ مدیحہ کامعصوم چہرہ اور متناسب سراپا ماڈلنگ انڈسٹری کی آنکھوں کو نہ بھاتا۔
تاہم ایسے میں توقعات کے عین مطابق، کچھ عرصے بعد ہی ماڈلنگ انڈسٹری کی جانب سے مدیحہ کو آفرز آنا شروع ہوگئیں جنھیں مدیحہ نے بخوشی قبول کرتے ہوئے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مدیحہ امام نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اور مشہور میگزین کی جانب سے فوٹو شوٹ بھی کروائے جنھیں لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
اس کے علاوہ مدیحہ کا ماڈلنگ کیریئر نہ صرف فوٹو شوٹ تک محدود رہا بلکہ انھوں نے مختلف برانڈز کی جانب سے کروائے جانے والے فیشن ویک میں ریمپ واک میں بھی شرکت کی۔
مشہور و معروف ماڈل مدیحہ امام نے اپنی کامیابی کا سفر یہی تھمنے نہ دیا، آگے بڑھنے کی لگن میں جب اس خوبصورت اور معصوم ماڈل کو ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو اس نے یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کی ٹھان لی۔
مدیحہ امام کا پہلا ڈرامہ 2013ء میں آن ایئر ہوا، جس میں انہوں نے معاون کردار ادا کیا۔
اپنی بےساختہ اور معصومانہ اداکاری کی بدولت اداکارہ نے پہلے ڈرامے کے ذریعے ہی ناظرین کے دل ایسے جیتے کہ اس کے یکے بعد دیگرے انھیں مختلف ٹی وی سیریلز اور مختلف ٹی وی چینلز پر دیکھا جاتا رہا۔

مدیحہ امام کو بھارتی فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ کے لیے منیشا کوئرالہ کے ہمراہ کردار اداکرنے کی پیشکش کی گئی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
اس آفر سے متعلق مدیحہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا، ’’انڈین فلم’ ڈیئر مایا‘کے لیے ڈائریکٹرسنینا بھٹناگر کو ایک کم عمر لڑکی کی تلاش تھی، یہ تلاش ڈائریکٹر کو ایم ٹی وی انڈیا کی ویڈیو ز دیکھنے پر اُکسانے لگی، اسی دوران سنینا بھٹناگر نے ایم ٹی وی پاکستان پر موجود میری ایک ویڈیو دیکھی جس کے بعد انہوں نے2015ء میں مجھ سے رابطہ کیا، پہلے پہل مجھے لگا کوئی میرے ساتھ مذاق کررہا ہے تاہم بعدازاں میں نے فلم سائن کرلی کیونکہ میں ہمیشہ سے ایسی فلم کرنا چاہتی تھی‘‘۔ مدیحہ کی فلم’’ڈئیر مایا‘‘ کو نہ صرف فلم بینوں بلکہ شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی۔
واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News