Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں مزید تاخیر

Now Reading:

شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں مزید تاخیر

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے والد کی آخری رسومات کی وجہ سے راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیٹ کی پاکستان آمد کی تاریخ مقررہ وقت پر پی سی بی کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کو پی سی بی نے ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا ہے، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد سے پاکستان مستقل بولنگ کوچ سے محروم ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کو ٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ بنگلہ دیش کے اگلے دورے پر بھی ٹیم کے ساتھ تھے۔

ٹیٹ کے بولنگ کوچ کے اعلان کے ساتھ ہی ثقلین مشتاق کو عبوری بنیادوں پر پاکستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر ایک سال کا معاہدہ بھی دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر