Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرا ون ڈےجیتنا کیوں ضروری تھا، افغان کپتان نے بتادیا

Now Reading:

تیسرا ون ڈےجیتنا کیوں ضروری تھا، افغان کپتان نے بتادیا

افغانستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو جیت کے ساتھ ختم کرنے پر خوش ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے آئندہ ایڈیشن میں آگے بڑھنے کے لیے یہ 10 پوائنٹس ان کے لیے اہم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی لیکن آج ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں سافغانستان  نے زبردست واپسی کرتے ہوئے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

دونوں ٹیمیں سیریز سے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی منتظر تھیں کیونکہ یہ آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے۔

افغانستان، جس نے پہلے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کو شکست دے کر 60 پوائنٹس حاصل کیے تھے اب تین سیریز میں 70 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔

حشمت اللہ شاہدی  کا کہنا تھا کہ اس ون ڈے سیریز میں ہمارے لیے ہر میچ اہم تھا ہمیں پہلے دو میچوں میں مایوسی ہوئی لیکن کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے، یہ دس پوائنٹس ہمارے مستقبل کو قدرے آسان بنا دیں گے۔

Advertisement

شاہدی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اپنی تیسری ون ڈے سنچری بنانے کے بعد رحمن اللہ گرباز یہ میچ بنا سکے۔

حشمت اللہ شاہدی کا مزید کہنا تھاکہ گرباز آخری میچ میں زخمی ہوا تھا، اس لیے کل بھی وہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہا تھا جب اس نے مجھے بتایا کہ وہ دستیاب ہے تو میں نے اسے اعتماد دیا میں نے اسے بتایا کہ تم وہی ہو جس پر مجھے یقین ہے میں نے اسے بتایا کہ جب بھی تم کریزپر جاؤتوسنچری بنانے کی کوشش کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر