Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر

Now Reading:

کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر
کچا بادام

سوشل میڈیا راتوں رات کسی کی زندگی کیسے بدل سکتا ہے،اس کی حالیہ مثال بھارت سے تعلق رکھنے والے بھوبن بدایاکار ہیں۔

حال ہی میں ’کچا بادام‘ گانے سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار بھوبن بدایاکار کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلیاں بیچنے والے سے راتوں رات مشہور ہونے والے گلوکار بھوبن بڈیاکر کا پیر کے روز ایکسیڈنٹ ہوگیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھوبن اپنی سیکنڈ ہینڈ کار چلانا سیکھ رہے تھے جسے انہوں نے حال ہی میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سشمیتا سین کو ایک سین فلمانے میں 20 دن کیوں لگے، حیرت انگیز انکشاف

Advertisement

حادثے میں بھوبن کو سینے پر چوٹ لگی جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھوبن اس وقت مغربی بنگال کے سوری سپر اسپیشلٹی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کچا بادام کیا ہے اور بھوبن کیسے مشہور ہوئے؟

بھوبن کا تعلق انڈیا میں جس علاقے سے ہے وہاں کچی مونگ پھلی کو ’کچا بادام‘ کہا جاتا ہے۔

بھوبن اپنے علاقے میں سائیکل پر گھوم پھر کر گلی محلوں میں مونگ پھلی فروخت کیا کرتے تھے۔

ان کا مونگ پھلی بیچنے کا انداز سب سے الگ تھا کیونکہ وہ گانے کی شکل میں اپنی مونگ پھلی کی تشہیر کیا کرتے تھے۔

Advertisement

ان کا ’کچا بادام‘ گانا اتنا مقبول ہوا کہ اس گانے پر بنی ہر دوسری ویڈیو سوشل میڈیا میں موجود ہے۔

Advertisement

اس گانے پر نا صرف بھارت والے بلکہ غیر ملکی بھی ڈانس کر رہے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی ’کچا بادام‘ گانے پر ڈانس کرکے اپنی ویڈیو شئیر کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر