Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گاڑیوں کے مالکان نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے رل گئے

Now Reading:

سندھ میں گاڑیوں کے مالکان نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے رل گئے

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکا نیا بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی مالکان 2016 سے اپنی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے منتظر ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2016 سے 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان سرکاری خزانے میں 30 کروڑروپے جمع کروانے کے باوجود اپنی گاڑیوں کی سرکاری نمبر پلیٹس سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درآمد کنندگان، کار ڈیلرز اورمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے درمیان اس حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں نمبر پلییٹس کے اجرا پر بوچھ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایکسائز حکام نے شرکا کو یقین دلایا کہ اگلے ماہ تک یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) سے بات ہوئی ہے اورجلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Advertisement

نجی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے نئے ڈیزائن والی نمبر پلیٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد نمبر پلیٹس کے اجرا کا بوجھ اگلے ماہ تک ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک سسٹم جلد متعارف کروایا جائے گا۔

اس حوالے سے آٹو میٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (اے ٹی آئی اے) کے چیف کوآرڈینیٹر اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کا اجرا 2016 سے تعطل کا شکار ہے جو کہ کار ڈیلرز کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی روایتی اجرک کے بارڈر والی نئی نمبر پلیٹس ایک ہزار روپے کے بجائے 1 ہزار 800 روپے میں آرہی ہیں جس میں حفاظت کو یقینی بنانے اورنقصاناتسے بچانے والے نئی فیچرز ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی نمبر پلیٹ میں سات ہندسوں کے لیزر سیریل نمبروں کی منفرد شناخت ہوگی جس کو ریفلیکٹو شیٹ سے مٹایا نہیں جاسکے گا جبکہ اندھیرے میں بھی یہ روشنی کے انعکاس کے وقت پڑھنے کے قابل ہوں گی۔

          اعزاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ میٹنگ میں درآمد کنندگان اورکار ڈیلرز نے متعدد تجاویز دی ہیں جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اتفاق کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر