Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب اور امارات کا حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کا خیرمقدم

Now Reading:

سعودی عرب اور امارات کا حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کا خیرمقدم

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گرد حوثی باغیوں اور ان کے حامیوں کی دہشت گرد سرگرمیوں کے خاتمے کا وسیلہ ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد حوثی باغیوں کے خطرے کو کم کرنے اور انہیں میزائل، ڈرونز اور ایران کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کو روکنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی تجویز متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی گئی تھی۔

Advertisement

سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی مندوب لانا نصیبہ نے قرار داد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے حوثی باغیوں کا خطرہ کم ہوگا اور سمندری تجارتی گزرگاہ بھی محفوظ ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یمنی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سیاسی حل کی تلاش اور مذاکرات ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں سے دہشت گرد کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس اقدام کے بعد متعدد حوثی رہنماؤں پر پہلے سے لگائی گئی پابندیوں کا اطلاق پورے گروپ پر کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

سلامتی کونسل میں اس پابندی کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ سلامتی کونسل کے چار اراکین آئرلینڈ، میکسیکو، برازیل اور ناروے نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر