Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روس کا جنگی نتائج پر بات چیت سے گریز

Now Reading:

آسٹریلیا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روس کا جنگی نتائج پر بات چیت سے گریز

روس کیخلاف آسٹریلیا نے یوکرین کو مہلک ہتھیار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین سے بات چیت کےنتائج پر کچھ کہنا قبلِ از وقت ہوگا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے میزائل، گولہ بارود اور دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن کا اس موقع پر کہنا ہے کہ یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین سے انخلاءکے لیے پرواز نہیں اسکے برعکس  لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیے۔ اس ضمن میں یوکرینی صدر کی اپیل پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے 50 ملین ڈالر مالیت کی مہلک، غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے جبکہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔

علاوہ ازیں یوکرین اور روس کی مابین جاری جنگ کے تناظر میں کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین سے بات چیت کےنتائج پر کچھ کہنا قبلِ از وقت ہوگا۔ یوکرین میں قوم پرست عناصر شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کررہے ہیں۔ روسی فوجیں یوکرین میں سول انفرا اسٹرکچر، گھروں کونشانہ نہیں بنا رہیں۔

Advertisement

 یاد رہے، کریملن نے روس یوکرین بات چیت کیلئے ثالثی کا امکان رد کردیا ہے۔ یوکرین روس کے وفود براہِ راست بات چیت کررہے ہیں۔ کریملن نے یوکرین پر کلسٹر اور ویکیوم بم استعمال کرنے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلئے دعا کا بہانہ ،درجنوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر