Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلے نے اسلام سے متاثر ہوکر کئی سوالات کیے، رضوان

Now Reading:

ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلے نے اسلام سے متاثر ہوکر کئی سوالات کیے، رضوان
رضوان

رضوان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلے نے اسلام سے متاثر ہوکر مجھ سے کئی سوالات کیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں مرحلے کا اختتام ہوگیا جس میں لاہور قلندرز کو پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا تاہم پی ایس ایل سے جڑی خبریں اب بھی میڈیا میں گردش کررہی ہیں جس سے اس لیگ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تاہم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شکست کے باوجود کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

محمد رضوان کو بیسٹ وکٹ کیپر آف دی پی ایس ایل ، اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے علاوہ انہیں مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا جب کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیم کے کپتان بھی مقرر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2022 کی ٹیم کا اعلان، قیادت رضوان کے حوالے

Advertisement

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے بیٹنگ اور ڈیوڈ ویلے نے بولنگ میں انتہائی اہم کردار اد کیا جس کی بدولت ملتان سلطانز کو فائنل سے پہلے صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک انٹریو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ہماری ٹیم کے کئی غیر ملکی کھلاڑی دین اسلام سے متاثر ہوئے اور ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلے نے تو مجھ سے اسلام سے متعلق کوئی سوالات بھی کیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں نے ٹم ڈٰیوڈ اور ڈیوڈ ویلے کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے اطمینان سے جواب دیے کیوں کہ ہمیں اپنے دین پر شرمانے کی ضرورت نہیں بلکہ فخر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں کس کھلاڑی کو کیا ایوارڈ ملا؟

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ جب بھی غیر ملکی کھلاڑی ہم سے دین اسلام سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں تو سکون ملتا ہے جب کہ میچز کے دوران نماز ہم پڑھتے ہیں اور سکون ان کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر