
آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کے شو ’’لاک اپ‘‘ کو سوشل میڈیا صارفین نے دبنگ سلمان خان کے شو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دے دیا۔
کنگنا رناوٹ کے شو ’’لاک اپ‘‘ کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ کنگنا رناوٹ کے شو’’لاک اپ‘‘ کا بڑا مسئلہ جیلر ہے، جو واقعی سست ہے،آگے جا کر شو نے بور ہوجانا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایکتا کپور بتائیں یہ بگ باس سے کیسے مختلف ہے؟
Tell me @ektarkapoor how it is different than bigg boss ?pic.twitter.com/xdIvAbEHmj
— In lock upp (@BhaktWine) February 28, 2022
رئیلٹی شو بگ باس سے موازنہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے بگ باس لاک اپ کا ہیش ٹیگ استعمال کیااور اسے کاپی قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کنگنا رناوٹ کے شو ’’لاک اپ‘‘ بنیادی طور پر بگ باس کا سستا ورژن ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ایک صارف نے ذرا مختلف تبڈہ کرتے ہوئے اسے بگ باس کو ٹکر دینے والا شو قرار دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بھارت کی نامور پروڈیوسرایکتا کپور کے اس شو میں 14 لوگ شریک ہیں، جن میں پائل روہتگی، منور فاروقی، نشاراول، تحسین پونا والا، کرن ویربوہر ،سنیل پال، ببیتا پھوگاٹ، سائشا شنڈے، چکرپانی، پونم پانڈے، سارہ خان، سدھارتھ شرما، شیوم شرما، اور انجلی اروڑہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News