Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف

Now Reading:

ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف

سوشل میڈیا سے وابستہ کئی ایپس ایسی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہیں ان ہی میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

اس ایپ نے بہت ہی کم وقت میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیوبنا کرپوسٹ کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک میں پہلے صرف چند سیکنڈ کی ویڈیوپوسٹ کی جاسکتی تھی، تاہم اب کمپنی نے اس کو دورانیہ بڑھا کر 10 منٹ تک کر دیا یعنی ٹک ٹاک نےدس منٹ طویل ویڈیوپوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیہ میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے ابتدا میں صرف 15 سیکنڈ کی ویڈیوپوسٹ کی جاسکتی تھی پھر اسے بڑھا کر 60 سیکنڈ تک کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ کردیاگیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گہا ہے کہ وہ صارفین کو ایپ کے استعمال کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے نئے ذرائع پرغور کرتے ہیں۔

Advertisement

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ برس صارفین کے لئے طویل ویڈیوز کو متعارف کرایا، جس کی بدولت ٹک ٹاک کمیونٹی کو تخلیقی ویڈیوز بنانے اور پوسٹ کرنے لئے زیادہ وقت مل گیا۔ تاہم ہر دل عزیزایپ ٹک ٹاک اب 10 منٹ تک طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرارہے ہیں، اسی کے ساتھ ہی یہ توقع کی جارہی ہے اس سے دنیا بھرمیں ٹک ٹاک کے صارفین کومزید تخلیقی مواقع میسر آسکیں گے۔

طویل ویڈیوز سے تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والوں کواس طرح کا مواد بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو کم وقت کی بنا پرمتاثر کن ثابت نہیں ہوتی تھی۔

چند سیکنڈ کی مزاحیہ یا دلچسپ ویڈیوزاوران کو آسانی سے فلپ کر کے دوسری دیکھنا صارفین کے دلوں میں جگہ بنا گیاتھا۔

اس کے مقابلے میں 10 منٹ طویل ویڈیوز کا تجربہ  کس حد تک کامیاب ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا، مگر یہ بظاہر یوٹیوب کی نقل محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی ویڈیوز بھی ابتدا میں 10 منٹ سے کم ہوتی تھیں۔

یہاں پرٹک ٹاک کی جانب سے یہ بات واضح نہیں گئی ہے کہ اس کے ریکومینڈیشن الگورتھم میں طویل کلپس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

Advertisement

جبکہ طویل ویڈیوزکا دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ صارف ایپ پر زیادہ وقت گزارے اور وقت کے ساتھ مختصروائرل ویڈیوزکی تعداد میں کمی بھی آسکتی ہے۔

ایک طرف ٹک ٹاک بتدریج یوٹیوب کو چیلنج دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب دیگرسوشل میڈیا کمپنیوں کا طریقہ کارمختلف ہے۔

انسٹاگرام نے سب سے پہلے مختصر ویڈیوز کا فیچرمتعارف کرایا تھا ، یوٹیوب بھی اس میدان میں آگیا اور اس نے شارٹس فیچر پیش کیا، جبکہ اسنیپ چیٹ اور فیس بک میں بھی اب تک فیس بک جیسی مختصر ویڈیوز کے فیچر کا اضافہ کیاجاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر