Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصیبت میں براہِ راست سیٹلائٹ سے رابطہ کرکے جان بچانے والی گھڑی

Now Reading:

مصیبت میں براہِ راست سیٹلائٹ سے رابطہ کرکے جان بچانے والی گھڑی

اس گھڑی کا نام او بوائے رکھا گیا ہے یہ ایک جانب تو وقت بتاتی ہے تو دوسری جانب کسی بھی مشکل اور ویران جگہ بھی سگنل نہ ہونے کی صورت میں براہِ راست سیٹلائٹ سے رابطہ کرسکتی ہے۔

اگرآپ ہمالیائی پہاڑی سلسلے میں ہوں، سمندر کے عین درمیان میں ہوں یا صحارا ریگستان میں بھٹک جائیں اور موبائل سگنل نہ آرہے ہوں  تب یہ گھڑی سیٹلائٹ سے رابطہ کرتی ہے جس سے آپ کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گھڑی کو بیلجیئم کے ٹیکنالوجی ماہر ہیڈرائن ڈورشی نے بنایا ہے جو ایک مرتبہ سمندر کے عین درمیان ایسے پھنسے تھے کہ ان کی جان کے لالے پڑگئے تھے۔

مسلسل غور اور تحقیق کے بعد ہیڈرائن نے یہ گھڑی ڈیزائن کی ہے ۔ عام حالات میں یہ وقت بتاتی ہے جس پر مضبوط گوریلا گلاس لگایا گیا ہے۔ مشکل میں یہ دو طرح سے مدد کرتی ہے۔ گھڑی کی ایک جانب چھوٹا بٹن ہے جسے پانچ مرتبہ دبائیں تو اس میں “گیٹ می” موڈ شروع ہوجائے گا۔ اس سے ایک بنابنایا مدد کا ٹیکسٹ میسج آپ کے چاہنے والے چار افراد تک فوراً بھیج دیا جائے گا اور پیغام میں جی پی ایس محددات (کوآرڈنیٹس) بھی شامل ہوں گے جو آپ کی نشاندہی کریں گے۔

Advertisement

دوسری صورت میں اگرآپ بٹن کو 8 مرتبہ دبائیں گے تو آپ کا سگنل قریبی ریسکیو یا امدادی مرکز تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ گھڑی میں ایک ایسا نظام بھی موجود ہے جس کے تحت گھر سےنکلتے ہوئے دس سیکنڈ تک بٹن دبائیں۔ اس سے واچ میں ٹریک می سروس شروع ہوجائے گی جس کی اطلاع آپ کے چار دوستوں یا پیاروں کو پانچ، بیس یا پھر ساٹھ منٹ کے وقفے سے اطلاع ملتی رہے گی۔

تیسراآپشن بالخصوص خواتین، خطرے میں گھرے افراد، سیکیورٹی اور پولیس اہلکار وغیرہ شامل ہیں جو خدشات وخطرات میں گھرے ہوسکتے ہیں۔

اس وقت گھڑی کک اسٹارٹر مہم سے گزررہے ہیں جس کی تعارفی قیمت 295 ڈالر رکھی گئی ہے جو بعد میں بڑھ بھی سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر