وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 24 سال کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے، آسٹریلوی ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی انشاء اللہ آئے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں، مشکل وقت میں ہم بہت جلد تیار ہوجاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی۔ ہمیں اپنے آپ کو زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے، سول ڈیفنس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، کالجوں میں نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ہم نے سب کو پیکیج دیا، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے ہم نے پہلی دفعہ غریب آدمی کو سہولت دی گئی ہے، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 22اور 23 مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ،پہلی دفعہ 23 مارچ کو جے 10 سی طیارے پریڈ میں ہوں گے، اپوزیشن کو اپنے مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول اربوں روپے لگا کر اسلام آباد آرہا ہے انہیں آنے دیں، میں تو پہلے دن سے کہتا ہوں، عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا وقت پڑا ہے، تحریک عدم اعتماد آسان کام نہیں، اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
