 
                                                      پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: شاہین اور کینگروز نے اپنے ہتھیار تیز کرنا شروع کردیے
راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس شروع کردی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 مارچ سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں نے آج سے راولپنڈی میں پریکٹس شروع کردی ہے۔
March 2 – Pakistan fielding drills.
Watch out for @iamfawadalam25 at the end of the clip 👏👏#BoysReadyHain #PAKvAUS pic.twitter.com/c8iOCPG6tB— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2022
دونوں ٹیمیں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کررہی ہیں جبکہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Preparations are going up a gear in Pakistan!
The first #PAKvAUS Test kicks off at 4pm AEDT Friday 👌 pic.twitter.com/OjWjMbvpW8
— Cricket Australia (@CricketAus) March 2, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے 8 مارچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز میں شامل دوسرا میچ 12 مارچ سے 16 مارچ کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کے میچز 29 مارچ سے 2 اپریل کے دوران راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دورہ پاکستان میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کی ٹیم 5 اپریل کو راولپنڈٰی میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 