Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اسٹون ہینج قدیم دور میں کیلینڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا‘

Now Reading:

’اسٹون ہینج قدیم دور میں کیلینڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا‘

اس بات کے متعلق کسی کو کوئی حتمی معلومات نہیں کہ انگلینڈ میں موجود اسٹون ہینج 5000 ہزار سال قبل کیوں اور کیسے بنے تھے۔

لیکن اب ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وِلشائر کی یہ مشہور یادگار قدیم شمسی کیلینڈر کے طور پر استعمال کی جاتی اور سال کے ایّام کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی مدد کرتی تھی۔

بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ماہرِ آثارِ قدیمہ پروفیسر ٹِموتھی ڈاروِل نے اسٹون ہینج میں نصب پتھریلی سِلوں،جن کو سارسینس کہا جاتا ہے، کی تعداد اور ان کے جگہوں کا تجزیہ کیا۔

پروفیسر ڈاروِل کا کہنا تھا کہ اسٹون ہینج ایک ’سادہ اور نفیس‘ مستقل کیلینڈر تھا جو 365.25 دن کے ٹروپِکل شمسی سال پر مبنی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پوری جگہ ایک مہینے (30 دن) کا طبعی مظہر تھا اور گھوڑے کی نعل جیسے ڈھانجے کے باہر کھڑا 30 پتھروں کا سارسینس دائرہ مہینے کے ہر دن کو ظاہر کرتا تھا۔

Advertisement

ماہرین کا خیال ہے کہ لوگ اسٹون ہینج پر موجود پتھروں پر ہر دن کے حساب سے نشان لگا دیا کرتے تھے۔

البتہ اس حوالے سے کوئی بھی حتمی معلومات نہیں رکھتا کہ اسٹون ہینج کیوں بنائے گئے تھے۔

یہ خیال کہ اسٹون ہینچ ایک قدیم کیلینڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا کافی پُرانا ہے۔

دیگر خیالات میں یہ بھی شامل ہیں کہ یہ جگہ کوئی عبادت گاہ تھیں جہاں لوگ عبادت کیا کرتے تھے یا یہ کوئی قبرستان تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر