سوئیڈن کے ارب پتی ہینسجارگ ویز نے بین الاقوامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے معروف فٹ بال کلب چیلسی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
چیلسی کے مالک رومان ابرامووچ نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد چیلسی کے فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز کو کلب کی “ذہنی ذمہ داری اور دیکھ بھال” کی ذمہ داری دے دی ہے۔
چیلسی فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے ابھی تک 86 سالہ سوئس ارت پتی کی کلب خریدنے کی خواہش پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیلسی کے فروخت ہونے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں مگر یہ صرف افواہوں تک ہی محدود رہی ہیں۔
چیلسی فٹ بال کلب کے مالک رومان ابرامووچ بھی روسی ارب پتی ہیں ، انہیں اس بات کو خدشہ ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد کھیلوں سے روسی اثرورسوخ کے حامل جُزیات پر مکمل پابندی کی زد میں وہ بھی آ سکتے ہیں۔
کلب کے مالک 55 سالہ ابرامووچ پر الزام ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔
دوسرے روسی ارب پتی پہلے ہی یورپی یونین کی پابندیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جہاں ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
