اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تباہ کرنے کی روسی دھمکی کا مختصر مگر بھرپور جواب دے دیا ہے۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو تباہ ہونے سے بچائے گی۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ ٹوئٹ روسی خلائی ایجنسی’ روس کوسمو‘ کے سربراہ کی اس دھمکی کے بعد کی گئی ہے، جس میں انہوں نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس پر پابندیوں کے اثرات بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی تباہی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
“If you block cooperation with us, who will save the ISS from an uncontrolled deorbit and fall into the United States & Europe”
AdvertisementI think Elon is referring to this above (translation provided by Twitter).
So Elon answered: SpaceX
— tes.3m.22 (@tes1m211) February 26, 2022
اروس کوسمو کے سربراہ دیمتری روگوزن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ اگر تم نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا تو پھر آئی ایس ایس کو بے قابوہوکر امریکا اور یورپ پر گرنے سے کون بچائے گا؟‘
اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے دیمیتری روگوزن کی ٹوئٹ کے رد عمل میں اسپیس ایکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا ہے کہ ’اسپیس ایکس‘
یاد رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مختلف ممالک کا مشترکہ پراجیکٹ تھا اور اسے جنوری 2031 میں بند کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
