Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ میں اہم تبدیلی

Now Reading:

واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ میں اہم تبدیلی
وا ٹس ایپ کا ’ڈِس اپیئر‘ فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے ایک نئی اپ ڈیٹ پیش کردی ہے۔ جس کی مدد سے صارفین کے صوتی پیغامات کی ریکارڈنگ کو مزید سہل کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفوکے مطابق بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے ورژن 2.22.6.7 کے ذریعے دی گئی اس اپ ڈیٹ میں اسعتمال کنندگان گروپ یا انفرادی طور پر کسی کو بھی آڈیو( صوتی ) پیغام کو بھیجنے سے قبل ریکارڈنگ کے دوران اسے روکنے اور بحال کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

’ پاؤس اینڈ ریزیوم وائس ریکارڈنگس ‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کو مخصوص بی ٹا اکاؤنٹس کے لیے جاری کیا گیا ہے تاہم ورژن2.22.6.7 کے حامل صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر کو آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کچھ عرصے قبل متعارف کرواچکا ہے۔ تاہم اینڈروئیڈ کے استعمال کنندگان اس فیچر سے اب تک محروم تھے۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد استعمال کنندگان وائس نوٹ ریکارڈ کرتے وقت ( ویو فارم) صوتی لہروں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں درمیان سے روک بھی سکتے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں شایع اسکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کی وائس نوٹ ریکارڈنگ میں pause بٹن کو دیکھا جاسکتا ہے، اس بٹن کو ٹیپ کرکے صارفین ریکارڈنگ کو روکنے اور دوبارہ چلانے کے اہل ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر