Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 24 سال بعد کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار

Now Reading:

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 24 سال بعد کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  پہلا ٹیسٹ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا، تاریخی ٹیسٹ کیلئے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہو گئیں جبکہ دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل)جمعہ سے پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار ہے اور انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

پہلے ٹیسٹ  کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کرکٹ ٹیمز، اسٹیڈیم اور روٹ کی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے 4500 اہلکار تعینات کیے جبکہ اسٹیڈیم کے اعتراف میں بلند عمارتوں پر پیرا شوٹرز بھی تعینات ہونگے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی بھی ٹرافی رونمائی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: بارش کے باعث آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاری جاری ہیں، دونوں ٹیموں نے مسلسل منگل اور بدھ کے روز  ساڑھے 11 بجے سے لیکر دوپہر تک پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے چوتھے اور مہمان آسٹریلوی ٹیم نے اپنے دوسرے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

تاہم آج بارش کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: کس کا پلڑا بھاری، دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑیوں پر ایک نظر

واضح رہے کہ ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین 66 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جس میں آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے آسٹریلیا نے66 میچوں میں سے 33 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے  صرف15 میچز جیتے اور18میچز ڈرا رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر