اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں قائدین کے رابطوں کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حتمی شکل دیتے ہوئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیار کیے جانے والے مسودے پر 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جس میں مسودے پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے ارکان شامل ہیں۔
اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن قائدین کے درمیان وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں کامیابی کے فوری بعد انتخابات کرانے پر اتفاق کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری ۔مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو عدم اعتماد پیش کرنے کا گرین سگنل دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئنی مدت پوری کرنے پر بضد تھی جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ فوری انتخابات پر راضی نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
