Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند

Now Reading:

سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند

کراچی: ایس ایس جی سی نے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت صوبہ سندھ  کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

Advertisement

ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ 25 فروری کی صبح 8 بجے سے پیر 28 فروری کی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی گئی تھی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گھریلوصارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیے بند کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر