Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران جوہری معاہدہ، جرمنی اور اسرائیل کا اختلاف واضح

Now Reading:

ایران جوہری معاہدہ، جرمنی اور اسرائیل کا اختلاف واضح

جرمن چانسلر کا ایران جوہری معاہدے کے حق میں بیان کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ اُنہوں نے ایسا اسرائیل میں کہا ہے جو اس معاہدے کی بحالی کا شدید مخالف ہے۔

بطور جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنے پہلے دورہ اسرائیل کے دوران کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید مؤخر نہیں ہو سکتی۔

برلن میں جرمنی کی موجودہ مخلوط حکومت کے سربراہ اور سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان اولاف شولز کے اس دورے پر یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد پیدا ہونے والی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے گہرے سائے چھائے ہوئے ہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کے بعد یروشلم میں جس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس میں دونوں ممالک کے مابین ایران سے متعلق پالیسیوں میں پایا جانے والا اختلاف واضح تھا۔

Advertisement

جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جاری مذاکرات کے نتیجے میں جوہری معاہدے کی بحالی پر حتمی اتفاق رائے ہو جائے۔

اولاف شولز نے اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فیصلہ کیا جائے۔ اب اس میں مزید تاخیر بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب کسی اچھے اور مناسب حل کے لیے ہاں کر دی جائے۔

جرمن چانسلر شولز کے اس مؤقف کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے واضح ہوتے خد و خال پر گہری تشویش ہے۔

نفتالی بینیٹ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ایران کو اس کے خلاف عائد پابندیوں کے حوالے سے چھوٹ دے کر ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ ناکافی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے مزید کہا کہ ان کا ملک ویانا میں جاری جوہری مذاکرات پر تشویش کے ساتھ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر