Advertisement
Advertisement
Advertisement

مضبوط معیشت تیزرفتار صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے، میاں اسلم

Now Reading:

مضبوط معیشت تیزرفتار صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے، میاں اسلم
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت تیزرفتار صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹینریز ایسوسی ایشن دین پور قصور کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل اپنایا ہے، صوبے میں 10سپشل اکنامک زونزز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت تیزرفتار صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے جبکہ روز گار کی فراہمی بھی صنعتکاری کے عمل سے جڑی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونزز میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول موجود ہے جبکہ صنعتی مراکز میں بھی عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر دیا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کے صنعتی مراکز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں، گزشتہ پونے چار سالوں میں ساڑھے تین سو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری آچکی ہیں۔

اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن میاں شان الہی نےکہا کہ ٹینریز کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر میاں اسلم اقبال کے مشکور ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ حلف اٹھانے والوں میں صدر میاں شان الہی، سینئر نائب صدر میاں محمد مجاہد، نائب صدر نور احمد خان اور دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر