Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ: مرد میدان امام الحق کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ: مرد میدان امام الحق کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری

راولپنڈی: پاکستانی اوپنر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرلی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

بیٹنگ کا آغاز پاکستانی اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے  ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بعد ازاں عبداللہ شفیق پیٹ کمنز کی گیند پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے، عبداللہ شفیق نے 105 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: پنڈی ٹیسٹ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

دوسرے ہینڈ پر موجود امام الحق نے وکٹ کو سنبھالا اوران کا ساتھ سابق کپتان اظہر علی نے دیا جبکہ اظہر علی نے نصف سنچری کے ساتھ 113 گیندیں کھیل کر 50 رنز اسکورکیے ہیں اورناٹ آؤٹ ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے مرد میدان امام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 233 گیندوں پر سنچری کی بدولت 118 رنز اسکور کرلیے ہیں جس میں ان کے 14 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل میں 76 اوورز کے اختتام تک 219 اسکور کرلیے ہیں جبکہ پاکستان کا اب تک صرف ایک آؤٹ ہوا ہے۔

پاکستان اسکواڈ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آج پاکستان کی سرزمین پر کھیل رہی ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میچ سے ایک روز قبل فواد عالم کا اظہر علی سے ناراضگی کا اظہار

آسٹریلیا اپنے دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی  جائے گی۔

Advertisement

علاوہ ازیں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اس دورے میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی جس کے بعد آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر