
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ایک ایل سی کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے این ایل سی کی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کے متعلق بتایا ہے۔
Chaired meeting of National Logistics Board. Great turnaround in NLC performance in last 2 of yrs. Massive investment in fleet upgrade which has been modernized & expanded. Last year NLC had highest ever profits of 5.7 billion from operations & 9.2 billion including capital gain
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) March 4, 2022
اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز نیشنل لاجسٹک بورڈ کے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران این ایل سی کی کارکردگی میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ اپ گریڈ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو وسعت دی گئی ۔
وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ سال این ایل سی 5.7 بلین کا منافع ہوا ہے جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ منافع ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسد عمر نے این ایل سی کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر کی کوششوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اس کے گرانقدر کردار قابلِ تعریف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News