 
                                                                              اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ آذربائیجان کو کامن ویلتھ ممالک میں شامل کیا جائے۔
چوہدری پرویزالہٰی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کو کامن ویلتھ ممالک میں شامل کیا جائے، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
ملاقات میں چوہدری پرویزالہٰی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے لیے آذربائیجان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔
دوسری جانب سفیر خضر فرہادوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی عوام اور حکومت ناگورنو کاراباخ کے مسئلے پر حکومت پاکستان کی حمایت کے مشکور ہیں۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند ہے۔
ملاقات کے دوران آذر بائیجان کے سفیر نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن رائے ممتاز حسین بابر اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 