
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کے لیے پاکستانی مداح خصوصی پوسٹر لے کر اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے بینر اویزا کیا ہوا ہے جس میں آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ’عثمان خواجہ اسے اپنا ہی گھر سمجھو‘۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پُرجوش
اس سے قبل آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بچپن میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانے کا موقع ملا تھا۔
پاکستان میں کھیلنا میرے لیے اہم لمحہ ہے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں، پاکستان میں پیدا ہونا اور پھر پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز اسکور کرلیے
انہوں نے کہا کہ امید ہے میں راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کروں گا، دورہ پاکستان ایک یادگار دورہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News