Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کیلئے زیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں، وزیرِ اعظم

Now Reading:

معاشی ترقی کیلئے زیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں، وزیرِ اعظم
معاشی ترقی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے زیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں کے تحت آئی ٹی شعبے میں دی جانے والی مراعات پر اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ-اپس، صنعتی شعبے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے موجودہ حکومت کی دی جانے والی سہولیات کے نفاذ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

دوران اجلاس دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں فری لانسسزر کی تعداد میں حکومتی اقدامات کی بدولت خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وزیرِ اعظم کے حال ہی میں دیئے گئے انڈسٹریل و آئی شعبے کے پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے جس سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ فری لانسرز کی ون-اسٹیپ رجیسٹریشن پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ پورٹل سے یقینی بنائی گئی ہے جس کی فیڈرل بورڈ آف رینیو سے رجسٹریشن خودکار ہوگی۔

Advertisement

اجلاس میں بتایا کہ فری لانسنگ کے ذریعے بیرونِ ملک سے حصول کردہ رقوم کی پاکستان میں باآسان ترسیل کیلئے بنکنگ چینلز تک رسائی کیلئے اسٹیٹ بینک ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی ٹی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس پر چُھوٹ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بھی نظام جلد فعال بنا دیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں سمیت صنعتوں کو سہولیات اور مراعات کی معینہ مدت میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا۔

عمران خان نے بتایا کہ ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی بناء پر صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر, چیئر مین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارتی عامر ہاشمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی شرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر