
بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے،جس کا پہلا میچ آج بدرا اسٹیڈیم موہالی میں کھیلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے دن کے اختتام پربھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سےریشبھ پانٹ نے 96 رنز بنائے،ہانوما ویہاری58،،ویرات کوہلی 45،مایانک اگرول 33 جبکہ کپتان روہیت شرما 29 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم رویندرا جڈیجا 45 اور ایشون 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو کل بھارت کے اسکور کو اور آگے بڑھانے کی جدوجہد کریں گے۔
سری لنکا کی جانب سے لاستھ ایمبولدینیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لکمل،فیرنانڈو،لاہیرو کمارا اور ڈی سلوا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News