Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ دھماکے کے بعد وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو سیکیورٹی پر بریفنگ

Now Reading:

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ دھماکے کے بعد وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو سیکیورٹی پر بریفنگ
پشاور دھماکا

پشاور دھماکا

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور میں قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پشاور میں ہونے والے دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ قصہ خوانی کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 56 افراد شہید

وفاقی وزیر داخلہ نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی پر بھی وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement

خیال رہے پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا ، پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دہشتگردی کا واقعہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے، شیخ رشید

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں موجود ہونے کے باوجود اپنا دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا اور پھر انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر