
خان پور میں بااثر افراد نے 10 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد کر ڈالا۔
یہ واقعہ پنج موری روڑ کے قریب پیش آیا جہاں ملزم فرحان قریشی نے عثمان نامی شخص کو دوکان کے اندر رسیوں سے باندھ کر آہنی راڈ اور پائپ سے تشدد کیا۔
بچے کی چیخ پکار سن کر شہریوں کی کافی تعداد دوکان کے ارد گرد اکھٹا ہو گئی، شہریوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچہ کو بازیاب کرایا اور مرکزی ملزم فرحان قریشی کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بچہ کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچہ کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News