Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واہ ساہیوال واہ آپ نے کمال کر دیا رات کے بارہ بجے اتنا بڑا استقبال کیا، آپ نے جو استقبال کیا ہے اس سے عمران خان اور اس کے وزراء کی چیخیں نکالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اس کٹھ پتلی نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے جبکہ عمران نے عوام دشمنی کی حد کردی، عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ آپ دوائیوں بجلی اور مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہو۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم قائد عوام و بینظیر کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس ملک کے عوام کا نصیب یہ تو نہیں کہ ہمیشہ غریب رہیں، ہم آج اس کٹ پتلی کے خلاف نکلے ہیں مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2002 میں دنیا کی معشیت کریش کر چکی تھی مگر پیپلزپارٹی نے عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑا۔ ہم نے مہنگائی بڑھنے پر بمعورتوں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جبکہ ہم نے تنخواہوں اور پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا تاکہ لوگ مہنگائی سے متاثر نہ ہوں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے مارچ شروع کیا تو عمران خان گھبرانا شروع ہوگیا اور اس نے مجبورا دس روپے پیٹرول کی قیمت کم کی۔آپ ڈالر خرچ کر کے باہر سے گندم اور چینی منگواتے تھے جبکہ صدر زرداری نے فیصلہ کیا جو پیسہ باہر ضائع کرتے ہیں وہ اپنے ملک کے کسانوں پر خرچ کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر نوجوانوں سے بات کرنا چاہتا ہوں، اس کٹھ پتلی نے آپ کو دھوکا دیا میں نوجوان ہوں اس لئے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھ سکتا ہوں ، اگر آپ ہمارے ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں تمام یونینز ہیں مگر نوجوان طلبہ کو سیاست کرنے کا حق نہیں، سندھ میں طلباء یونینز پر پابندی ختم کر دی گئی ہے پورے ملک میں یہ پابندی ختم ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پوری دنیا اسلام آباد دیکھ لے پنجاب کے جیالے جاگ چکے ہیں کیونکہ عوام کا اعتماد اس سلیکٹیڈ سے اٹھ چکا ہے، آپ کا اعتماد اٹھ گیا اب ہم پارلیمان کا اعتماد جیت لیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آج سب عدم اعتماد کے ایک پیج پر ہیں یہ جیالوں کی جیت ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن ریفارمز ہوں عوامی حکومت جس سے عوام کا فائدہ ہو۔ ہم نے تین سال تک عمران کے ہر ظلم کو سہا اب آپ کے پاس موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں، ممبران اسمبلی اب اس سلیکٹیڈ کا ساتھ نہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر