Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے، ترجمان پنجاب حکومت

Now Reading:

اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے، ترجمان پنجاب حکومت
حسان خاور

شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ  اپوزیشن نمبر گیم کی بھول بھلیوں میں گم ہو کر رہ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کے پاس پرانے ٹیپ ریکارڈر ہیں جس میں ریل پھنس چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹیپ ریکارڈر سے بار بار 5 دن، 48 گھنٹے کی آوازیں دہرائی جا رہی ہیں، اپوزیشن 90 کی دہائی سے باہر نکلے اور اس فرسودہ ٹیپ ریکارڈر کا استعمال ترک کرے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے انجام کو پہنچ چکے، بلاول کے 5 دن کے الٹی میٹم کا حشر نشر بھی ایسا ہی ہوگا۔

حسان خاور نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک کے امن اور ترقی کے درپے ہیں، کھیلوں کے آباد ہوتے میدان ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے قوم کیساتھ ملکر بدترین دہشت گردی پر قابو پایا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ آج کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں، عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر