بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو وزیراعظم اسمبلیاں توڑ کر میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اوکاڑہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، جہاں سے گزررہے ہیں لوگ ہمارا استقبال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں، ہمارا مارچ دہشت گردی کے خلاف ہے، ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں، پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اوکاڑہ کے لوگ مارچ کا حصہ بنیں، ہم سلیکٹڈ اورنااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، ہمارا احتجاج دہشتگردی،مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کے آمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھربھڑک اٹھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
